مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹر جان اوسوف (Jon Ossoff) نے ایم ایس نو (MS NOW) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بعض ریاستوں میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ریلیاں منسوخ ہونے کا راز بتایا ہے۔
اس امریکی سینیٹر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ٹرمپ ایک کمزور، ناکام اور بدنام صدر ہیں اور غالباً وہ ان اجتماعات کو ان امیدواروں کی فکر کی وجہ سے منسوخ نہیں کرتے جنہیں ان کی موجودگی سے نقصان پہنچتا ہے، بلکہ اس کی وجوہات کچھ اور ہیں۔
جان اوسوف نے مزید کہا کہ اگر ان ریپبلکن امیدواروں میں ذرا بھی عقل ہو تو وہ نہیں چاہیں گے کہ ٹرمپ ان کی ریاستوں میں آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ خالی کرسیوں کی ذلت کے خوف سے یہ ریلیاں منسوخ کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ